READ QURAN | ABOUT JAMIAJAWADIA | READ QURAN ONLINE | NAATS | MANQABAT | DUAS | NOHAY VIDEOS | MANQABATS
Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu
WELCOME TO HUSSAIN YA HUSSAIN (A.S)

Iraq News

                                      کردستان میں موجود پناہ گزینوں کے لئے فوری امداد کا مطالبہ

Friday, 18 July 2014
campعراقی کردستان میں انتطامی امور کے سربراہ نے اسعلاقے میں موجود شام اور عراق کے پناہ گزینوں کے لئے
 فوری امداد کا مطالبہ کیا ہے۔ نچیروان بارزانی نے بغداد حکومت اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ کردستان میں موجود شام اور عراقی پناہ گزینوں کی حمایت کی جائے۔ نچيروان بارزانی نے یہ بات اربیل میں اقوام متحدہ کے ہائي کمشنر برائے پناہ گزیناں آنتونیو گوترس سے ملاقات میں کی۔ انہوں نے کہا کہ کردستان کی حکومت اکیلے ان پناہ گزینوں کی مدد نہيں کرسکتی بلکہ اسے عراقی حکومت اور عالمی اداروں کی مدد کی بھی ضرورت ہے۔ عراق کے شمالی علاقے پر تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے حملوں کی بنا پر لاکھوں افراد کردستان کےعلاقوں میں چلے گئے ہیں جبکہ اس علاقے میں شام کے پناہ گزیں بھی موجود ہیں۔ واضح رہے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے سابق بعثی ایجنٹوں اور سعودی عرب و امریکہ کی حمایت سے دس جون کو موصل اور نینوا صوبوں پرحملہ کرکے بعض علاقوں پر قبضہ کیا اور نہایت ہی انسانیت سوز مظالم ڈھائے۔ بعض رپورٹوں کے مطابق مسعود بارزانی سمیت بعض کرد حکام کو داعش کے حملوں کی پیشگی اطلاع تھی۔


0 comments:

Post a Comment

Add your Comment